Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے سینیٹر جونی ارنسٹ کی ابوظہبی میں اعلیٰ سطحی سفارتی بات چیت کی میزبانی کی

    اکتوبر 3, 2026

    جنوبی کوریا کے صارفین کی قیمتوں میں ستمبر میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔

    اکتوبر 3, 2026

    یورپی ایمرجنسی کمیونیکیشنز مارکیٹ نئے EU کریٹیکل سسٹم پلان سے فائدہ اٹھانے کے لیے

    اکتوبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Akhbar-e-AalamAkhbar-e-Aalam
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Akhbar-e-AalamAkhbar-e-Aalam
    گھر » Huasun نے پاکستان میں 100 میگاواٹ کی سپلائی کے معاہدے کے ساتھ Himalaya PLUS کا پہلا بین الاقوامی آرڈر حاصل کر لیا
    PR Newswire

    Huasun نے پاکستان میں 100 میگاواٹ کی سپلائی کے معاہدے کے ساتھ Himalaya PLUS کا پہلا بین الاقوامی آرڈر حاصل کر لیا

    اگست 19, 2026
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    لاہور، پاکستان، اگست 19، 2026‏‎ .Anhui Huasun Energy Co., Ltd. — /PRNewswire/‎ ‎‎ ‏(“Huasun”) نے، جو ہیٹروجنکشن (HJT) سولر ٹیکنالوجی کی ایک معروف عالمی صنعت کار کمپنی ہے، لاہور، پاکستان میں Futex گروپ کی کمپنی Air Solution کے ساتھ 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے۔‏ یہ معاہدہ Huasun کے فلیگ شپ Himalaya PLUS ماڈیول کے پہلے بین الاقوامی آرڈر کی حیثیت رکھتا ہے، جو رواں جون میں میونخ میں منعقدہ Intersolar Europe 2026 میں یورپی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    اس معاہدے پر Air Solution کے CEO جناب Ehsan Ali اور Huasun میں مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر جناب Rana Farhan نے پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیے۔ Air Solution/Futex کے ڈائریکٹر جناب Laeeq نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

    “اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پاکستان کے یومِ آزادی سے بہتر دن کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک سرسبز پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے—ایسا ملک جو صاف ستھری اور قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی توانائی میں خود کفالت حاصل کر رہا ہے،” جناب Rana Farhan نے کہا۔ “یہ Air Solution کے ساتھ مختلف منصوبوں اور تقسیم کے شعبے میں ایک نئے سفر کا آغاز ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک مضبوط اور دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوگا۔”

    Air Solution پاکستان میں Huasun کی ایک دیرینہ عمل درآمدی شراکت دار رہی ہے اور اس نے تجارتی، صنعتی اور یوٹیلیٹی سطح کے شعبوں میں HJT ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد بڑے پیمانے کی تنصیبات مکمل کی ہیں۔ مستقبل میں Air Solution، Huasun کے تعاون سے، تین بڑے شہروں میں ٹیکنالوجی اور تجرباتی مراکز قائم کرے گی تاکہ صارفین کو بہتر بعد از فروخت خدمات فراہم کی جا سکیں۔

    “Huasun کے ساتھ ہماری سابقہ کارکردگی نے پاکستان میں HJT ٹیکنالوجی کے حوالے سے مارکیٹ میں حقیقی اعتماد پیدا کرنے میں مدد دی ہے،” Air Solution کے CEO جناب Ehsan Ali نے کہا۔ “ہمیں اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور اس مارکیٹ میں متعارف ہونے والی نئی ٹیکنالوجی میں پیش پیش رہنے پر فخر ہے۔”

    فراہم کیے جانے والے ماڈیولز Huasun کی Himalaya PLUS سیریز کے ہیں، جسے نومبر 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ منفی گیپ سیل ڈیزائن اور 95.8 فیصد کے اسکرین ٹو باڈی تناسب والے انتہائی بڑے ویفرز سے لیس یہ ماڈیول 760W تک آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے اور 2000V سسٹم وولٹیج کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس سے BOS لاگت اور LCOE میں نمایاں کمی آتی ہے، جبکہ منصوبے کے IRR میں بہتری ہوتی ہے۔

    متعلقہ پوسٹس

    ابوظہبی فنانس ویک 2026 نے نئے سربراہی اجلاس اور اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ عالمی رسائی کو وسعت دی

    ستمبر 28, 2026

    TGI Fridays™ نے پاکستان کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترقیاتی معاہدے پر دستخط کیے

    ستمبر 23, 2026

    ویتنام میں گرینڈ فائنل: Sungrow Master 2026 سولر کی ٹیکنیکل مہارت کے لیے معیارات کو بڑھا رہا ہے

    ستمبر 21, 2026

    Momentus Technologies نے مقامات کے لیے بنائے گئے AI پلیٹ فارم، MomentusMAX کا آغاز کیا، اور MAX for Sales کو عام دستیابی کے لیے پیش کر دیا

    ستمبر 17, 2026

    کرکٹ لیجنڈ Brett Lee کو UAE لاٹری کا ‘چیف سیلیبریشن آفیسر’ نامزد کیا گیا

    ستمبر 15, 2026

    ADGM نے AUM میں 54% اضافے اور تقریباً 14,000 فعال لائسنسوں کے ساتھ ایک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر ابوظہبی کے موقف کو تقویت دی

    ستمبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے سینیٹر جونی ارنسٹ کی ابوظہبی میں اعلیٰ سطحی سفارتی بات چیت کی میزبانی کی

    اکتوبر 3, 2026

    جنوبی کوریا کے صارفین کی قیمتوں میں ستمبر میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔

    اکتوبر 3, 2026

    یورپی ایمرجنسی کمیونیکیشنز مارکیٹ نئے EU کریٹیکل سسٹم پلان سے فائدہ اٹھانے کے لیے

    اکتوبر 2, 2026

    ہندوستان کی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ یہ میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کو وسعت دیتا ہے۔

    اکتوبر 1, 2026

    ڈی آر سی میں ایبولا کا بحران 3,900 اموات اور 8,000 واقعات کی شدت سے تجاوز کر گیا

    ستمبر 30, 2026

    پی ٹی آئی رہنما سلیمان خان نے اسلام آباد مارچ سے قبل پاکستانی حکام پر جبر کا الزام لگایا

    ستمبر 30, 2026

    G20 میٹنگ میں ہندوستان-امریکہ تجارتی بات چیت کا مرکزی مرحلہ

    ستمبر 30, 2026

    فلائی دبئی کا شامی نیٹ ورک پھیلانے سے علاقائی رابطے اور تجارتی مواقع میں اضافہ ہوتا ہے

    ستمبر 30, 2026
    © 2023 Akhbar-e-Aalam | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.